اسلام آباد: حکومت نے 9 مئی کے واقعات کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی 9 مئی سے متعلق واقعات کا جائزہ لے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔ کابینہ کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ نگران وزیر قانون کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔ کابینہ کمیٹی 9 مئی کے واقعات کی وجوہات اور پس پردہ عناصر اور سہولت کاروں کو سامنے لائے گی۔
0 77 Less than a minute