امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ مذہبی آزادی رپورٹ میں پاکستان کو ’خاص تشویش‘ والے ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکا کا دہرا معیار کھل کر سامنے آگیا ، بھارت ریاست منی پور اور آسام سمیت مختلف ریاستوں میں مسلمانوں، عیسائیوں سمیت اقلیتی برادری کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے، ان کے گھروں اور املاک پر حملے کیے جارہے ہیں، یہان تک کہ بھارتی حکومت نے مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے والی امتیازی پالیسیاں اور قوانین بھی بنائے ہیں لیکن امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ مذہبی آزادی رپورٹ میں بھارت کا نام شامل نہیں کیا گیا
الجزائر، آذربائیجان، وسطی افریقی، کوموروس، ویتنام بھی خصوصی واچ لسٹ میں نامزد کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق روس، چین، ایران اور سعودی عرب مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے 12 ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ حکومتوں کو مذہبی اقلیتی برادریوں کے ارکان اور ان کی عبادت گاہوں پر حملے کو ختم کرنے چاہئیں۔