کھیل

سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم،آسٹریلیا نے 2 وکٹ پر 116 رنز بنا لئے

سڈنی :پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی جاری میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا جبکہ بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے صرف چھیالیس اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق کینگروز نے اپنی اننگز میں بارش کے باعث میچ روکے جانے سے قبل تک مہمان ٹیم کے 313 رنز کے جواب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنالیے ہیں۔بارش سے قبل میچ کو خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا تھا اور قبل از وقت چائے کا وقفہ کردیا گیا تھا۔سڈنی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پہلی اننگز میں قومی ٹیم 313 بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلین ٹیم کی بیٹنگ جاری رہی۔آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 34 رنز بنا کر سلمان علی آغا کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے، بعدازاں عثمان خواجہ نے اننگز کو آگے بڑھایا۔43.3 اوورز 108 کے مجموعے پر وہ 143 گیندوں پر 47 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلیا نے مجموعی طور پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا لیے ہیں۔اس وقت مارنس لیبوشین 23 اور اسٹیون اسمتھ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔یاد رہے کہ پہلے روز آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی ایک بار پھر ٹاپ آرڈر ناکام ہوا، محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سنبھالا، تینوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری روز بھی قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، اوپنر عبداللہ شفیق 0.2 اوورز میں صرف بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے اور اسٹارک کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔صائم ایوب نے بھی کوئی جارحانہ اننگز نہ کھیلیں اور صرف دو رنز بنا کر ہیزل وڈ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔بعدازاں بابر اعظم اور شان مسعود نے اسکور کو آگے بڑھایالیکن بابر اعظم بھی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پیٹ کمنز نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔سعود شکیل بھی 5 رنز کے مہمان رہے، محمد رضوان نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 88 رنز بنائے، ساجد خان 15 رنز، سلمان علی آغا 53 اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوگئے۔اسکور کو عامر جمال نے اپنی جارحانہ اننگز کی بدولت آگے بڑھایا اور 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ نتھین لائن کا شکار بنے۔میر حمزہ 7 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، پوری ٹیم نے مجموعی طور پر 313 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 4، مچل اسٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ، نتھین لائن اور مچل مارش نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button