اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بلے کے ا نتخابی نشان کے حصول کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک بیرسٹر گوہر کی جانب سے عدالت عظمی میں اپیل دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن کی درخواست قابل سماعت ہی نہیں تھی اور الیکشن کمیشن اس معاملے میں فرق ہی نہیں بنتا’ الیکشن کمیشن نے بلے کا انتخابی نشان واپس لیتے وقت شواہد کو مدنظر نہیں رکھا اور بغیر شواہد فیصلہ کرکے بلے کا انتخابی نشان چھینا گیا۔
درخواست گزار کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے بھی فیصلے میں حقائق کو مدنظر نہیں رکھا اور فیصلے میں قانونی تقاضے پور ے نہیں کئے گئے دیگر سیاسی جماعتوں کے برعکس پی ٹی آئی کے خلاف امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔
استدعا کی گئی کہ پشاور ہائی کورٹ کا عبوری حکم کالعدم قرار دیا جائے۔
سپریم کورٹ میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چند اہم درخواستوں پر دستخط کرنے عدالت آیا ا ور بلے کی انتخابی نشان کے لئے درخواست جمع کروا دی ہے۔
سپریم کورٹ سے درخواست کریں گے ہمیں سنا جائے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی درخواست میں لکھا تھا یہ ہم ترین معاملہ ہے اور ہماری بھی یہی استدعا ہے کہ اسکروٹنی کا وقت ختم ہو رہا ہے ٹکٹ تقسیم کرنا ہے۔ کوشش ہے کہ جلد سے جلد یہ کیس لگے اور اللہ کرے بلے کا نشان ملے ہمیں امید ہے۔
0 78 1 minute read