حویلیاں(بیورورپورٹ)تھانہ رجوعیہ کی حدود ملکاں گاں گھریلو جائیداد تنازعہ پر دو خواتین قتل ملزم گرفتار،مقتول خواتین سگی بہنیں تھی پولیس نے تفتیش شروع کردی، تفصیلات کے مطابق تھانہ رجوعیہ تحصیل حویلیاں کی حدود ملکاں گاں میں گزشتہ روز محلہ نجوالی جائیداد تنازعہ پر دو سگی بہنوں مسمات نسیم جان زوجہ محمد زرین اور کنیزہ بی بی دختر سبزعلی کو ملزم شرین ولد لال دین نے گولیاں مار کر قتل کر دیا مقتولہ کے ورثا سیف اللہ ولد زرین تھانہ رجوعیہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے سیف اللہ نے ملزم ہمارے گھر میں پستول لے کر داخل ہوا اور معمولی تلخ کلامی کے بعد میری والدہ اور خالہ کو گولیاں مار کر موقع پر قتل کر دیا جس پر تھانہ رجوعیہ نے ناکہ بندی کرکے ملزم شرین ولد لال دین کو گرفتار کر لیا جب کہ دیگر نامزد ملزمان بنارس اور منصف ساکنان جھنگڑا کی گرفتاری کے لئے چھاپہ زنی شروع کر دی مقتولین کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا جب ورثا کی طرف سے رپورٹ پر پولیس نے زیردفعہ 302،324،452 اور 109 کے تحت تفتیش شروع کردی
0 44 1 minute read