دولتالہ(نمائندہ خصوصی )روائیتی سیاست کا خاتمہ ہو چکا عوام کو تقسیم کر کے الیکشن لڑنے والوں کے لیے میرا پیغام ہے عوام کو صیح سمت سے روشناس کرائیں ہمارا مقصد لوگوں کو آپس میں لڑانا نہیں بلکہ محبتیں بکھیرنا ہے میرا مشن علاقہ عوام کی ترقی اور خوشحالی ہے میرا مقصد ابھی ادھورا ہے پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس میں باقاعدہ داخلوں کو آغاز ہو گیا ہے علاقہ کے نوجوانوں کو جدید تعلیم سے مستفید ہونے کے لیے نئی راہیں کھلیں گی ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے دولتالہ میں رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ کو ایمبولینس کی فراہمی کے سلسلے میں صدر پی پی پی دولتالہ سید زاکر حسین شاہ کی رہائش گاہ سادات ہائوس پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ34سالوں سے سیاسی سفر میں آپ لوگوں نے میرا ساتھ دیا اور آپ کے قیمتی ووٹ کے باعث مجھے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے عظیم ترین منصب عطاء کیے میں نے اقتدار کے تمام اداوار میں تحصیل گوجرخان کو ہمیشہ اپنے دل میں رکھا اور پاسپورٹ آفس سے لیکر گھر گھر گیس کی فراہمی ،بجلی کی فراہمی،یونیورسٹیز کا قیام ،نادار آفس دولتالہ ،مندرہ چکوال اور سوہاوہ چکوال روڈ ،اپنی عوام کو بلا تفریق ہر سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا آج بھی آپ لوگوں کا آج بھی وہی جوش جذبہ ہے جو 34سال پہلے تھا نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے فری کمپیوٹر کورسز کرانے کے لیے ادارہ قائم کر دیا ہے میرا خواب ہے کہ گوجرخان کے ہر گھر سے ایک نوجوان ہنر مند بنے اور بیرون ملک جا کر اپنا اور اپنے کنبے کا سہارا بنے انہوں نے کہا کہ دولتالہ ہسپتال کو ایمبولینس کی فراہمی پی پی ایل کے تعاون سے کی جا رہی ہے تا کہ غریب اور نادار مریضوں کو سہولت میسر ہو امیرا خواب ہے کہ200بیڈ کا زچہ بچہ ہسپتال بنائوں اور یہ خواب آپ تعاون سے ہی شرمندہ تعبیر ہو گا اس موقع پر انہوں نے ایمبولینس کی چابی انچارج رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ ڈاکٹر مستنصر کے سپرد کی تقریب سے سرپرست اعلیٰ پی پی پی راجہ جاوید اشرف ،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز خان ،صائقہ راجہ ایڈوکیٹ ،سابق چیئرمین راجہ عرفان عزیز ،سید زاکر حسین شاہ ،سید وسیم عباس شاہ نے بھی خطاب کیا حاضرین جلسہ کی جانب سے سابق وزیر اعظم پاکستان و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا
0 151 2 minutes read