علاقائی

دین اسلام صاف اور حلال کاروبار کا حکم دیتا ہے،ڈاکٹر اسماعیل

چکدرہ(. احسان اللہ سے) این اے 7 لوئر دیر سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار اور معروف مذہبی سکالر مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل خان نے کہا ہے کہ دین اسلام صاف اور حلال کاروبار کا حکم دیتا ہے اور ہمیں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پوری ایمانداری کیساتھ اپنا کاروبار چلانے کی ضرورت ہے وہ گزشتہ روز چکدرہ میں نجی کنسٹرکشن کمپنی ایس کے بیلڈرز کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، ایس کے بیلڈرز کے سی ای او فاروق حمیداللہ نے کہا کہ گل آباد آدینزئی طیبہ کالونی کا منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل بنانے کے بعد ایس کے بیلڈرز کے نام سے رجسٹرڈ کمپنی قائم کر دی ہے جس میں ماہر انجینئرز ، سرویئرز ، آرکیٹکٹ اور جدید تقاضوں سے ہم آھنگ مشینری دستیاب ہے ، انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی ڈی ایچ اے ، پی ڈی اے ، سی ڈی اے ، آر ڈی اے اور بحریہ ٹان کیساتھ شامل فہرست لائسنس یافتہ کمپنی ہے اور یہ کمپنی ملاکنڈ ڈویژن بالخصوص آدینزئی کے عوام کو بہترین سروس فراہم کرے گی، علاقہ بھر کے سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شہیر خان بیلڈرز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button