
چکدرہ (احسان اللہ سے) اے این 7 لوئر دیر سے پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدوار مولانا عبیداللہ انور الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔ گزشتہ روز چکدرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے جماعت اسلامی کے امیدوار مولانا محمد اسماعیل کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ ناموس رسالت اور ناموس صحابہ بل کی حمایت کی یقین دہانی اور پی کے 81 میں جماعت اسلامی کے امیداار کی پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے پر وہ آج جماعت اسلامی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں اور ان کی جماعت این اے 7 اور پی کے 15 پر جماعت اسلامی کے امیدواروں کی مکمل سپورٹ کریگی حمایت کریگی ، این اے 7 پر جماعت اسلامی کے امیدوار مولانا اسماعیل نے الیکشن سے دستبردار ہونے پر مولانا عبیداللہ انور اور ان کی جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت اور ناموس صحابہ کی حفاظت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کے لئے مل جل کر جدوجہد کرینگے۔