لاہور:سینئر اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ ہم لوگوںنے موت کوفراموش کردیا ہوا ہے اوراس بات سے بے خبرہیں کہ ہم نے قبرمیں جانا ہے ، شوبز کی دنیا ایسی ہے کہ لوگ ایک دوسرے کی غیبت کرتے ہیں اور یہ بھول جاتے ہیں یہ بڑے گناہوں میں سے ایک ہے۔ انہوںنے ایک انٹرویو میںکہا کہ دین اسلام اچھے انسان بننے کا درس دیتا ہے اوردین کے راستے پر چل کر ہی ہم فلاح پا سکتے ہیں ۔ آج نفسا نفسی کا عالم یہ ہے کہ ہمیں اپنے پڑوس کے لوگوں کے حالات کا علم نہیں ہوتا بلکہ ہمارے پاس اتنی بھی فرصت نہیں کہ پڑوسیوں کے نام کا بھی علم ہو۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں دنیا داری کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی میںدین کو بھی شامل کرناچاہیے ، اس امتزاج سے ہماری دنیا اور آخرت سنور جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ اسلام دوسروں سے بھلائی کا درس دیتا ہے لیکن آج ایک دوسرے کو کچلا جارہا ہے ، گلے کاٹے جارہے ہیں ۔
0 39 1 minute read