انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ ممتاز کے اعزاز میں احسن خان کا عشائیہ

ممبی ،بھارتی اداکارہ ممتاز ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں اور لاہور میں فلم اسٹارز اور دوستوں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔گزشتہ روز نامور اداکار احسن خان نے اپنی رہائش گاہ پر ممتاز کے اعزاز میں عشائیہ رکھا، جس میں اداکارہ ریشم، گلوکار شفقت امانت علی خان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔بین الاقوامی شہرت یافتہ گائیک استاد شفقت امانت علی خان نے اس موقع پر اپنی آواز کا جادو جگایا۔احسن خان کا کہنا تھا کہ ممتاز سے اچھے مراسم ہیں، وہ پاکستان آکر بہت خوش ہیں۔اداکار احسن خان نے مزید بتایا کہ ممتاز لاہور میں میری مہمان ہیں اور میرے گھر پر ہی ان کا قیام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button