لاہور : فلم ،ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے نئے سال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سال 2024پاکستان امن ، خوشحالی اور محبتوں کا سال ثابت ہو گا اور ہم کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں گے ۔ فلمسٹار ثناء ، ریشم ، میرا ،زارا اکبر ، نیلم منیر ، حمائمہ ملک ، ماورا حسین ، مائرہ خان ، عروہ حسین ، مہوش حیات ، مائرہ خان ، شبنم مجید، آصمہ لتا ، حمیرا ارشد ، شان ، جاوید شیخ ، ببرک شاہ ، حیدر سلطان ، ہمایوں سعید ، فیصل قریشی ، فہد مصطفی ، احسن خان ، عمران عباس ، فواد خان ، شہزاد رائے ، افتخار ٹھاکر ، ناصر چینوٹی ، نسیم وکی اور سخاوت ناز نے کہا کہ خدا سے دعا ہے کہ 2024ہم سب کے لئے خوشیوں کے ساتھ امن اور محبت کا پیغام لے کر آئے اور ملک سے دہشت گردی جیسی لعنت کا مکمل خاتمہ ہو اور پاکستان ہر شعبے میں ترقی کی منزلیں طے کرے ۔ انہوں نے کہا کہ نیا سال پاکستانی سینما اور فلم کا سال ہوگا کیونکہ اس شعبے میں بہت سے نئے لوگ کام کررہے ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ ہماری فلمیں بھارتی فلموں کے مقابلے میں زیادہ پسند کی جائیں گی کیونکہ اب ہماری فلمیں اس قابل ہیں۔فنکاروں نے کہا کہ ہمارا ملک جو مختلف بحرانوں میں گھرا ہوا ہے دعا ہے نئے سال میں ترقی کی جانب گامزن ہو اورملک میں امن کے ساتھ ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں ہوں ،قوم کو دہشتگردی جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے ہمیں اپنی بہادر پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہو گا ۔
0 44 1 minute read