بھارتی حکومت نے مرحوم حریت رہنما سید علی گیلانی کی تحریک حریت جموں وکشمیر پر دہشتگرد ی اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے الزام کے تحت پابندی لگا کر غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔
خبررساں ادار ے دی ہندو کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ یہ گروپ بھارت مخالف پروپیگنڈے اور جموں وکشمیر میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ گروپ جموں و کشمیر کو بھارت سے الگ کرنے کی ممنوعہ سرگرمیوں ملوث رہا تاکہ وہ وہاں اسلامی قوانین نافذ کرسکے۔
ان کا کہنا تھاکہ تحریک حریت جموں وکشمیر کو غیرقانونی سرگرمیوں کے ایکٹ یو اے پی اے کے تحت غیرقانونی قرار دے دیا گیا ہے۔
ہندو قوم پرست رہنما امیت شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر کی دہشت گردی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی کی زیر سرپرستی کوئی بھی شخص یا تنظیم بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہوگی تو اسے فوری طور پر پکڑا جائے گا۔
تحریک حریت جموں و کشمیر کی قیادت مرحوم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کرتے تھے اور اس کے بعد اس کی قیادت مسرت عالم بھٹ کے ہاتھوں میں ہے۔
مسرت عالم بھٹ اس وقت جیل میں ہیں اور27 دسمبر کو مسرت عالم کی جماعت مسلم لیگ آف جموں کشمیر کو بھی کالعدم جماعت قرار دے دیا گیا تھا۔
0 53 1 minute read