پاکستان

کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو چلینج کریں گے، پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل اور عام انتخابات 2024 کے امیدوار نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے عمل کو چلینج کریں گے۔
ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم حیدر پنجوتھا نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں سے ریٹرننگ افسران نے جان بوجھ کو وہ کاغذات اور این او سی منگوائے جن کی ضرورت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ اسکروٹنی کے بعد کاغذات نامزدگیوں کو جن بنیادوں پر مسترد کیا گیا ہے وہ مضحکہ خیز ہیں، ہم اس عمل کو چلینج کریں گے اور الیکشن ٹریبونل میں جائیں گے۔
نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ ہر حلقے میں کورنگ امیدوار موجود ہیں مگر یہ چاہتے ہیں کہ انتخابات میں ہمارے یا پھر ان سے زیادہ مضبوط امیدوار نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں انہیں کہتا ہوں کہ کاغذات نامزدگی چھین یا مسترد کرنے سے بہتر ہے کہ عوام کے ووٹ لے کر اقتدار میں آئیں۔
پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ صرف بلز ادا نہ ہونے کی صورت میں کاغذات نامزدگی مسترد نہیں کیے جا سکتے کیونکہ سپریم کورٹ اس حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے، ہم نے کاغذات نامزدگی میں تمام چیزیں پوری کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button