پاکستان

پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات 9 جنوری تک بڑھا دی گئیں

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم سرما کی چھٹیوں میں 9 جنوری تک اضافہ کر دیا گیا۔
موسم سرما کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر چھٹیوں میں اضافے کا معاملہ زیر غور تھا، محکمہ سکول ایجوکیشن چھٹیوں میں ایک ہفتے تک اضافے پر غور کر رہی تھی جبکہ محکمہ موسمیات سے بھی اگلے پندرہ، بیس دن کی رپورٹ مانگی گئی تھی۔خیال رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے والدین نے چھٹیوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا، موجودہ شیڈول کے مطابق چھٹیاں یکم جنوری تک تھیں جو کہ نئے شیڈول کے مطابق اب 9 جنوری تک ہوں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button