
اسلام آباد: پاکستان میں سابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے اعتراف کیا کہ بھارت کے پاس 2019 کے بالاکوٹ حملوں کی کامیابی کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔
انہوں نے یہ انکشاف دی وائر کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران اپنی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب "اینگر مینجمنٹ: بھارت اور پاکستان کے درمیان پریشان کن سفارتی تعلقات” کے اجراء کے موقع پر کیا۔
"سابق سفیر نے انٹرویو کے دوران کہا ‘کہ’’ آپ شاید کبھی بھی اس بات کا یقین نہیں کریں گے کہ حملہ کتنا کامیاب تھا
یہ پہلا موقع ہے کہ ایک سینئر ہندوستانی سفارت کار جو بالاکوٹ حملے کے وقت اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ، نے میڈیا میں اعتراف کیا ہے کہ آج تک ہندوستان کے پاس ان اہداف کا کوئی ثبوت نہیں ہے جن پر ہندوستانی فضائیہ نے فخر کیا تھا کہ اس نے بالاکوٹ میں حملہ کیا ہے۔