کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا147 واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا’ قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
مزار قائد پر پاکستان ملٹری اکیڈمی(کاکول) کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے’ تقریب میں مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چوہدری تھے۔
تقریب کے دوران بانی پاکستان کو قوم کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانہ پڑھاگیا۔
بعدازا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی’ نگران وزیراعلی سندھ مقبول باقر اور گورنر کامران ٹیسوری نے مزار قائد پر حاضری دی’ صدر مملکت نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مہمانوں کی کتاب میں ا پنے تاثرات بھی قلبمند کئے
0 161 1 minute read