انتخاباتپاکستان

پی ٹی آئی امیدواروں کو آراوز دفاتر میں داخلے سے روکا جا رہا ہے’ چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو آر اوز دفاتر میں داخلے سے روکا جا رہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذمتی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج عام انتخابات کی جانب پہلا قدم جنرل نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے’ ملک بھر میں پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال زوروںپر ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ امیدواروں کے تجویز و حمایت کنندگان یا خود ان امیدواروں کو کھلے عام ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کے آر اوز کے دفاتر میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام ہتھکنڈے اختیارات کے ناجائز استعمال اور انتخابی عمل میں مداخلت کی بدترین مثال ہے، یہ تمام حربے الیکشن کمیشن کی اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں واضح ناکامی کا ثبوت ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ ہم ان حربوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی ٹائیگرز 08 فروری تک اور اس کے بعد بھی ثابت قدم رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button