انتخاباتپاکستان

انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز

اسلام آباد: انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل3 جنوری تک کی جاسکے گی اور ان اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے۔
امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے ‘ امیدواروں کو انتخابی نشان13 جنوری کو دیئے جائیں گے جب کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں28 ہزار626 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے لئے نظرثانی شدہ الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے’ خواتین اور اقلیتوں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 13 جنوری ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button