سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے70 سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔
ریٹرننگ افسر نے این اے70 سیالکوٹ سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جبکہ این اے71 سیالکوٹ سے عمر ڈار کی اہلیہ اروبا ڈار کے کاغذات نامزد گی بھی مسترد ہوگئے۔
ساس بہو نے سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کے مقابلے کاغذات جمع کرائے تھے۔
آر او نے کاغذات میں سوشل سیکیورٹی واجبات کی عدم ادائیگی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پردونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے۔
0 46 Less than a minute