پاکستان

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن’5 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں آپریشن دہشتگروں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا’ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے’ ہلاک دہشت گرد بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے’ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہیکہ علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے’ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button