راولپنڈی: تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہی کو دل میں تکلیف کی شکایت پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہی کو گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی اور ان کا جیل ہسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا’ پرویز الہی کو سینے میں انفیکشن بھی ہواہے’ ان کے ہسپتال میں ضروری ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سینے میں انفیکش کی تشخیص ہوئی ہے’ ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ پرویز الہی کو کچھ ٹیسٹ کروانے کے لئے دوبارہ ہسپتال آنا پڑے گا۔
راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میںطبی معائنے کے بعد پرویز الہی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل روانہ ہوگئے۔
0 122 1 minute read