مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم کا کوئی مسئلہ نہیں’ پارٹی جس کا نام فائنل کرے گی وہ امیدوار انتخاب لڑے گا۔
اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے جس کا نام فائنل کیا جائے گا وہی امیدوار انتخاب لڑے گا’ باقی امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹکٹیں12جنوری سے بہت پہلے فائنل کر دی جائیں گی۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ محدود پیمانے پر ہوگی’ مولانا فضل الرحمان سے اچھے تعلقات ہیں’ عزت و احترام کا رشتہ ہے مگر احترام ایک طرف اور انتخابات ایک طرف ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں قومی اسمبلی کی14 میں سے10 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی جانب سے نام سامنے آگئے ہیں۔
مسلم لیگ ن لاہور کے حلقہ این120,119,117 اور121 میں اپنے امیدواروں کا فیصلہ نہ کرسکی’ این اے 119 اور120 میں مریم نواز نے کاغذات جمع کرائے ہیں اور زیادہ امکان ہے کہ وہ 119 سے الیکشن لڑیں گی باقی10 حلقو ں میں این اے118 سے حمزہ شہباز’122 سے سعد رفیق’123 سے شہباز شریف’124 سے رانا مبشر ا ور125 سے سیف کھوکھر امیدوار ہونگے۔
اس کے علاوہ 126 سے افض کھوکھر’127 سے عطاتارڑ’128 سے حافظ نعمان’129 سے مہر اشتیاق اور130 سے نواز شریف خود میدان میں ہونگے۔
0 35 1 minute read