علاقائی

بابر نواز خان کا یونین کونسل کھولیاں بالا کا طوفانی دورہ

ہری پور(تحصیل رپورٹر)سابق ایم این اے و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے اٹھارہ مسلم لیگ ن بابر نواز خان کا یونین کونسل کھولیاں بالا کا طوفانی دورہ،دن بھر وی سی کھولیاں بالا،وی سی کیلگ اور وی سی چٹی ڈھکی کے مختلف دیہات میں کارنر میٹنگز کے علاوہ مختلف دھڑوں کے سربراہان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا،قبل ازیں کھولیاں بالا پہنچنے پر بابر نواز خان کا انتہائی پرتپاک انداز میں استقبال کیا گیا،یاد رہے کہ بابر نواز خان نے اپنے اڑھائی سالہ سابقہ دور میں ضلع بھر کی طرح یونین کونسل کھولیاں بالا کے تمام دیہی علاقوں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے گیس اور بجلی کے منصوبے دیے جس کی وجہ سے آج انہیں پہلے سے دو گنا زیادہ پزیرائی مل رہی ہے امید کی جا رہی ہے کہ بابر نواز خان جنرل الیکشن میں یونین کونسل کھولیاں سے کلین سویپ کر جائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button