سوات(نوید خان)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کا ضلع سوات کا دورہ اور جدید کیمروں سے لیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے دوسرے مرحلے کا افتتاح۔سوات () انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے آج ڈی پی او آفس سوات کا دورہ کیا جہاں پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی، اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ محمد علی خان، ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور اور دیگر پولیس افسران، صدر ٹریڈ فیڈریشن، صدر بار ایسوسی ایشن اور ڈی آر سی ممبران ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے موقع پر انہوں نے ڈی پی او آفس میں قائم جدید کیمروں سے لیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کیا۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات کے تمام داخلی وخارجی راستوں سمیت بازاروں، مختلف پوائنٹس، شاہراہوں اور حساس مقامات پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر 24 گھنٹے ایکٹیو رہیگا۔ ڈی پی او سوات نے مزید بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فیز ون میں ابتدائی طور پر 350 کیمروں کے ذریعے سرکل بریکوٹ اور سرکل سٹی کے تمام بازاروں، اہم شاہراں، حساس مقامات اور ضلع سوات کے داخلی و خارجی راستوں کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے منسلک کیا گیا ہے، جبکہ مزید 450 کیمرے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے منسلک کیے جائینگے، جس پر تیزی سے کام جاری ہے جو کہ بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ اسی طرح فیز ون کے مکمل ہونے کے بعد فیز ٹو پر کام شروع کیا جائیگا جس میں 800 مزید کیمرے لگائے جائینگے۔ افتتاحی تقریب کے بعد آئی جی پی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات کی طرح باقی ضلعوں میں بھی سنٹرز قیام کئے گئے جبکہ بعض ضلعوں میں اس پر کام جاری ہے، انہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی افادیت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول سنٹرز کے قیام کے بعد ان سے منسلک جدید کیمروں کے ذریعے سے جرائم کی روک تھام و سراغ رسانی عوام کے جان و مال اور آبرو کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ حادثات اور ناخوشگوار واقعات کا سدباب بھی ممکن ہو سکے گا اور ان سنٹرز کا قیام جرائم کی روک تھام اور خاتمے میں مدد گار ثابت ہونگے۔
0 39 2 minutes read