پاکستان

نواز شریف عوام کے لئے نہیں اپنے کیس ختم کرنے کیلئے واپس آئے’ پرویز خٹک

مردان: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کے لئے نہیں اپنے کیس ختم کرنے کے لئے واپس آئے ہیں۔
کاٹلنگ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے کہا کہ فوج کی وجہ سے ملک بچا ہوا ہے’ بانی پی ٹی آئی صدارتی نظام لا کر بادشاہ بننا چاہتا تھا’ وفاق میں رہنے والے تمام حکمران قومی مجرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران ۔خان نے کہا تھا قرضے لئے تو خودکشی کرلوں گا’ شہباز شریف نے ڈیڑھ سال میں خیبر پختونخوا کو کچھ نہیں دیا’ کے پی کے پاس تنخواہوں کے لئے فنڈ نہیں۔
پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ 41سال سے سیاست میں ہوں’ تعلیمی اصلاحات کی بدولت پرائیویٹ سے بچے سرکاری سکولوں میں آگئے’60 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کئے’4 ہزار ڈاکٹرز کو روزگار دیاصحت کارڈ میں نے متعارف کروایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button