نگران وفاقی وزیر ہذہبی امور انیق احمد نے سرکاری اسکیم کے تحت حج2024 کیلئے قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت اس سال63 ہزار805 خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے جمعرات کوکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران حج قرعہ اندازی کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال ریگولر اسکیم کے تحت69ہزار438 عازمین کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 63 ہزار805 خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب کیا گیا۔
ان کا کہا تھا کہ قرعہ اندازی میں رہ جانے والے 5 ہزار633 درخواست گزاروں کی روانگی کے شہروں کے لحاظ سے ویٹنگ لسٹ مرتب کرلی گئی اور متعلقہ شہروں سے حج درخواست کینسل کروانے والوں کی جگہ ویٹنگ لسٹ پر موجود افراد کو منتخب کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی31دسمبر تک جاری رہے گی اور درخواست گزاروں میں56 فیصد خواتین اور 44 فیصد مرد عازمین حج شامل ہیں۔
نگران وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ اس سلسلے میں یہ واضح ہو جائے کہ شفاف نظام رکھا گیا ہے ہم نے پہلی مرتبہ پاکستان میں قلیل المدتی حج کی سہولت دی ہے ہم ہر حاجی کو ایک سوٹ کیس کیو آر کوڈ کے ساتھ دے رہے ہیں تاکہ نہ حاجی اور نہ حاجی کا سامان گم ہو۔
انہوں نے کہاکہ تمام خواتین کو پاکستانی پرچم والا ایک عبایا مفت فراہم کیا جائے گا جبکہ7 جی بی کا ڈیٹا کارڈ بھی مفت فراہم کر رہے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو روڈ ٹو مکہ میں شامل کر لیاگیا ہے’ حج پیکج کا ایک لاکھ روپے کم کیا گیا ہے جبکہ ایئر لائن ٹکٹ کو بھی کم کرنے کی کوشش ہے اور اس رعایت کو حجاج تک منتقل کیا جائے گا۔
0 33 1 minute read