میلبرن۔میلبرن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کرنیوالے عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز میں مچل مارش کا کیچ گرادیا۔ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی فاسٹ بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹاپ آرڈر کا محض 16 کے مجموعی اسکور پر صفایا کردیا تاہم سلپ فیلڈر عبداللہ شفیق نے مچل مارش کا 20 کے انفرادی اسکور پر عامر جمال کی گیند پر کیچ چھوڑ دیا، جس کے بعد انہوں نے نصف سینچری جڑدی۔ٹیسٹ میچ میں یہ پہلا موقع نہیں جب عبداللہ شفیق نے کیچ ڈراپ کیا ہو، اس سے قبل پہلی اننگز میں انہوں نے ڈیوڈ وارنر کا کیچ گرایا جس کے بعد انہوں نے پاکستانی بالرز کی خوب درگت بنائی تھی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر عبداللہ شفیق کی جانب سے کیچ چھوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران اوپنر سے سوال کیا گیا تھا کہ انہوں نے کیچ کیوں ڈراپ کیا؟ جس پر عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ڈیوڈ وارنر کا اہم کیچ ڈراپ ہوا، اگر تھام لیتا تو آسٹریلیا کی اننگز جلدی سمٹ سکتی تھی، کوئی بھی فیلڈر کیچ نہیں چھوڑنا چاہتا، میری غلطی تھی جس کو تسلیم کرتا ہوں۔
0 38 1 minute read