پاکستانتازہ ترینکھیل

باکسرز کے بیرون ملک لاپتہ ہونے پر باکسنگ فیڈریشن کے عہدیداروں پر تاحیات پابندی عائد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی باکسرز کے بیرون ملک لاپتہ ہونے کے معاملے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے باکسنگ فیڈریشن کے عہدیداروں پر تاحیات پابندی لگادی۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری پر تاحیات پابندی کی منظوری دی ہے۔انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کرکے دونوں عہدیداروں پر پابندی کی سفارش کی تھی۔پاکستانی باکسرز کے لاپتہ ہونے کا معاملہ، فیڈریشن نے برطانوی پولیس کو رپورٹ کردی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کرنیکی منظوری دی گئی۔کمیٹی کی سفارشات پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود اور سیکرٹری ناصر تونگ پر تاحیات پابندی لگا دی گئی۔خالد محمود پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بھی ہیں۔ خالد محمود پر تاحیات پابندی کے بعد پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے عہدے پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز کیلئے انگلینڈ جانے والے 2 پاکستانی باکسر غائب ہوگئے خیال رہے کہ پاکستانی باکسر انگلینڈ اور یورپ میں سلپ ہوئے تھے۔ انگلینڈ میں کامن ویلتھ گیمز میں دو باکسر لاپتہ ہوئے۔ اٹلی میں ہونے والے باکسنگ ایونٹ میں بھی ایک باکسر پاسپورٹ لیکر فرار ہوگیا تھا۔پاکستانی باکسرز کے بیرون ملک فرار ہونے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انکوائری کمیٹی قائم کی تھی۔فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن ناصر تونگ کا کہنا ہے کہ فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، انکوائری کمیٹی نے ان کا کوئی مقف نہیں سنا۔ ناصر تونگ کا کہنا ہے کہ وہ تاحیات پابندی کو چیلنج کریں گے، پاکستان اسپورٹس بورڈ باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری پر پابندی نہیں لگا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button