پاکستان

سانحہ9 مئی: پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ ضمانت پر رہا

پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق خدیجہ شاہ 9 مئی کے واقعات میںملوث ہونے کے الزام میں پولیس ریمانڈ پر تھیں۔ کیس میں خدیجہ شاہ کو ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے رہا کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خدیجہ شاہ کو12 دسمبر کو راہداری ریمانڈ پر لاہور سے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا تھا۔
خدیجہ شاہ کو6 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر آج انسدداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنا تھا تاہم پولیس نے ان کوعدالت میں پیش کرنے کے بجائے ضمانت پر رہا کر دیا۔
واضح رہے کہ پولیس نے جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button