تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے50اٹک اور این اے160 منچن آباد سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
عام کاغذات کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلی کی جنرل اور مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ سیاستدان موجودہ ملکی صورت حال کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملکی سالمیت کے خلاف کام کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
0 42 Less than a minute