علاقائی

خوشحال خیبر پختون خواہ پروگرام کے تحت ویٹرنری ڈسپنسری کا انعقاد

: ہری پور(نمائندہ خصوصی)پنڈ ہاشم خان میں چوہدری بابر شہزادہ خان کی رہائش گاہ پر خوشحال خیبر پختون خواہ پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ہریپور ڈاکٹر سہراب احمد ملک کی نگرانی میں انچارج سول ویٹرنری ڈسپنسری جٹی پنڈ عمران خان نے فیلڈ ڈے کا انعقاد کیا ۔جس میں انچارج سول ویٹرنری ڈسپنسری پھرہالہ محمد آصف۔ ملک بابر نواز انچارج سول ویٹرنری ڈسپنسری نڑتوپہ عدیل خان انچارج سول ویٹرنری ڈسپنسری ممریال سفیان نعیم اور گاں کے کثیر تعداد مویشی پال حضرات نے شرکت کی ڈاکٹر سہراب احمد ملک صاحب نے فیلڈ ڈے میں موجود لوگوں کو جانوروں کی کرم کش ادویات اور ویکسینیشن کے متعلق بات چیت کی۔اور لوگوں کو فری کرم کش ادویات بھی دیں۔پروگرام کے میزبان چوہدری بابر شہزادہ خان اور گاں کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر ہریپور اور ڈائرکٹر جنرل لائیو سٹاک کے پی کے عالم زیب ڈاکٹر سہراب احمد ملک اور ان کے اسٹاف کا دل سے شکریہ ادا کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button