صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں ایسی ریاست نہیں بننا چاہیے جہاں ا نسانی حقوق اور وقار کو پامال کیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس” پر جاری بیان میں ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دوحکومتی ادوار کے وزیر خارجہ کے ساتھ غیرمہذبانہ سلوک پر حکام کو توجہ دینی چاہیے۔ کاغذات چھیننے اور مظاہرین کے خلاف بے رحمانہ کارروائی پر بھی حکام ضرور توجہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ رجعت پسند دلائل کہ ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہوتے رہے ہیں’ مناسب نہیں ہیں’ پاکستان کو بدلنا ہوگا اور بحیثیت قوم پر اس متفق ہیں تو آج سے بہتر کوئی دن نہیں۔
یاد رہے کہ آج ساق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیاگیا تھا
0 45 1 minute read