اسلام آباد: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو نے شاہ محمود قریشی کے ساتھ ناروا سلوک اور گرفتاری کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔
مہربانو نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو غیرقانونی طور پر پابند سلاسل کیا گیا ہے’ شاہ محمود قریشی کو ہمیں نہیں بتایا گیا کہ انہیں کہاں لیجایا گیا ہے’ شاہ محمود قریشی کو اغواء کیا گیا ہے’ شاہ محمود قریشی کے ساتھ سلوک صاف شفاف اقدامات کو متاثر کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اس معاملے پر ایکشن لیں’ شاہ محمود قریشی سابق وزیر خارجہ رہے اور ہمیشہ سب کی عزت کی ‘پورا پاکستان ان کے ساتھ سلوک کی مذمت کر رہا ہے۔
0 48 Less than a minute