ممبئی :بھارتی اداکار ورن دھون ایک مرتبہ پھر شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، یہ حال ہی میں چوتھی مرتبہ زخمی ہوئے ہیں۔ ورون دھون اس وقت اپنی فلم وی ڈی 18 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس دوران انہوں نے خود کو زخمی کرلیا تھا جس سے متعلق انہوں نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ بھی کیا تھا۔ تاہم اب فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ورون دھون نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کی ٹانگ پر پٹی بندھی دکھائی دے رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورن نے اپنا پیر ایک کرسی پر رکھا ہوا ہے جس پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔ ورون نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ بھی تحریر کیا کہ ”وی ڈی 18 کی شوٹنگ کا ایک اور دن”۔واضح رہے پہلی مرتبہ ورن دھون اگست میں، دوسری مرتبہ ستمبر جبکہ تیسری مرتبہ دسمبر میں ہی زخمی ہوئے۔
0 46 1 minute read