میلبرن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر عبداللّٰہ شفیق نے کہا ہے کہ بابر اعظم بہترین بیٹر ہیں، امید ہے وہ دوسری اننگز میں اچھا اسکور کریں گے۔میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کا کیچ لے لیتا تو اچھا ہو جاتا، کیچز ڈراپ ہونا گیم کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹ کمینز آسٹریلیا کے تجربہ کار بولر ہیں، وہ ایسے بولر ہیں جنہیں دیکھ کر کھیلنا ہوتا ہے۔عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ سب کی کوشش اچھے کی ہوتی ہے کبھی آن ڈے ڈلیور نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو پہلی اننگ میں 318 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان نے دوسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے۔عبداللّٰہ شفیق 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، انہوں نے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں نصف سنچری بنائی ہے۔
0 30 1 minute read