لاہور: عام ا نتخابات2024 سے قبل جھنگ سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر داخلہ فیصل صالح حیات مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے مرکزی صدر شہباز شریف جھنگ پہنچے جہاں انہوں نے شاہ جیونہ دربار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ جیونہ میں سینئر سیاستدان فیصل صالح حیات سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دی’ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد فیصل صالح حیات نے مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ فیصل صالح حیات نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر2018 میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے114 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے۔
0 37 1 minute read