پاکستان

محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کل منائی جائے گی

بلاول بھٹو زرداری کا قوم کے نام پیغام جاری

لاڑکانہ: محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کل منائی جائے گی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر قوم کے نام پیغام جاری کر دیا۔
اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم اور عالمی لیڈر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت ‘ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نہ صرف ایک تاریخی شخصیت بلکہ ایک زندہ تحریک اور مشعل راہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے ذریعے پاکستان کی ترقی کو سبوتاژ کیا گیا’ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ ملک کے عام آدمی اور پسماندہ طبقات کی آواز بن کر حقیقی عوام کی نمائندگی کی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی شہید قیادت کے فلسفے پر سختی سے کاربند رہے گی’ پیپلز پارٹی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے پرعزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button