پاکستانتازہ ترین

طیارہ حادثہ: روسی صدر پیوٹن نے آذربائیجان سے معافی مانگ لی

ماسکو (نیوزڈیسک) روسی صدر پیوٹن نے آذر بائیجان کے طیارہ حادثے پر معافی مانگ لی۔ خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر نے آذربائیجان کے ہم منصب الہام علیوف کو ٹیلیفون کیا، روسی صدر نے طیارے کو پہنچنے والے نقصان اور شہریوں کی ہلاکت پر معافی مانگ لی، روسی صدر نے متاثرین کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے واقعہ کی جامع تحقیقات کرانے پر اتفاق کیا، آذربائیجان ایئرلائنز کا طیارہ 25 دسمبر کو قازقستان کے شہر اقتاؤ میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے میں 38 افراد ہلاک اور 29 زندہ بچ گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button