پاکستان

توشہ خانہ کیس’ ٹرائل کا فیصلہ معطل کرنے کیلئے عمران خان کا ا یک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کے لئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بارپھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا’ وکلا نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات ختم کرکے دوبارہ اپیل دائر کردی۔
تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس میںاسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر اعتراضات کو ختم کرنے کے لئے اپیل تیار کی تھی۔
قبل ازیں بتایا گیا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات دور ہونے کے بعد کیس کو اگلے روز سماعت کے لئے مقرر کئے جانے کے احکامات جاری کئے جاسکتے ہیں۔ اسلام آباد پرنسل سیٹ پر قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ سماعت کرسکتا ہے۔
عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہو چکی ہے’ ہائی کورٹ نے صرف سزا معطل کی پورا فیصلہ نہیں’ ہائی کورٹ کے فیصلے میں غلطی کا الیکشن کمیشن نے فائدہ اٹھایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میںسزا پر مبنی فیصلہ معطل کرے تاکہ انتخابات میں حصہ لیا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button