پاکستان

سعودی عرب’ غیرملکی عازمین حج کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا

ریاض’ سعودی عرب نے غیرملکی عازمین حج2024 کے لئے باضابطہ رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کر د یا
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق سعوی وزارت حج و عمرہ نے دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج اور ان کے اہل خانہ کی رجسٹریشن کے لئے درخواستیں ایپ نسک حج کے ذریعے وصول کر نا شروع کر دیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے اپنے بیان میں کہا کہ ایشیا’ افریقہ’ یورپ’ شمالی امریکہ’ جنوبی امریکہ اور اوشیانا کے براعظموں کے عازمین” نسک حج” کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔
وزارت حج و عمرہ نے یہ ہدایت بھی کہ ہے کہ حج کی رجسٹریشن کے بارے میں مزید تفصیلاتhajj.nusuk.sa کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
یاد رہے کہ نسک حج ایک ون اسٹاپ شاپ پلیٹ فار م ہے جس کی نگرانی وزارت حج و عمرہ کرتی ہے۔ یہ حجاج کرام کو مختلف قسم کے حج پیکجز کی پیش کش کرتا ہے جو یہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے پیش کئے جاتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button