راولپنڈی :روزنامہ اخبار حق کی خبر پر ایکشن،موضع گنگال کے کرپٹ پٹواری شیخ مسعود کو معطل کر کے تحصیل آفس میں رپورٹ کرنے کے احکامات صادر کر دیئے گئے ،مذکورہ پٹواری شیخ مسعود کی کرپشن کو بے نقاب کیا تھا اور اس حوالے سے اہلیان علقہ نے بھرپور احتجاج کی دھمکی دی تھی اخبار حق نے کرپشن کے بے تاج بادشاہ شیخ مسعود پٹواری کی کرپشن کی داستانوں کو منظر عام پر لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا رپورٹ کے مطابق نیا پٹواری جو آئندہ دنوں میں موضع گنگال کے پٹوار خانے کا چارج لے گا وہ کود مختار ہوگا یا وہ بھی حسیب منشی کے لیے دیہاڑداری کا کام کریگا شیخ مسعود پٹواری منشی حسیب کے اشاروں پر ناچتا تھا اور اس کے ساتھ دیہاڑی میں حصہ دار تھا اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نیاپٹواری اپنا کام باحسن طریقے سے سرانجام دیگا یا پھر حسیب منشی سے دیہاڑداری لے گا شیخ مسعود کی معطلی کے بعد اخبار حق مذکورہ پٹواری کے ستائے ہوئے لوگوں اور پٹواری کی کارستانیوں کو منظر عام پر لاتا رہے گا
0 265 1 minute read