حویلیاں(نمائندہ خصوصی)نبیل عباسی کی تحریک انصاف میں شمولیت قابل تحسین ہے، محمد نبیل عباسی نے سیاست میں خدمت خلق کو متعارف کرایا ہے،پاکستان تحریک انصاف مخلص سیاسی کارکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل حویلیاں کے صدر بابو جاوید اقبال نے اپنی رہائش گاہ پر امیدوار قومی اسمبلی محمد نبیل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مشکل ترین سیاسی حالات میں محمد نبیل عباسی کی پارٹی میں شمولیت جرات مندانہ فیصلہ یے بابو جاوید اقبال نے کہا کہ محمد نبیل عباسی نے مختصر سیاسی دور میں جو نام کمایا ہے پاکستان تحریک انصاف اس کی قدر کرے گی اس موقع پر محمد نبیل عباسی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی قوت ہے اور ملک کی بہت بڑی تعداد تحریک انصاف کے وژن کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سیاسی دوستوں اور بزرگوں سے مشاورت کے بعد کیا ہے اور آنے والے انتخابات میں بھی پارٹی فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
0 83 1 minute read