ممبئی۔بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی کامیڈی ڈراما فلم ‘ڈنکی’ 200کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی۔پرابھاس کی فلم ‘سالار’ کی ریلیز کے بعد ‘ڈنکی’ کا بزنس متاثر ہوا تھا لیکن تیسرے دن اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق راج کمار ہیرانی کی فلم نے دوسرے دن 21 کروڑ تک کا بزنس کیا ہے اور یہ پہلے دن کے بزنس سے 25 فیصد کم تھا۔کامیڈی ڈراما فلم ‘ڈنکی’ کا تین دن کا مجموعی بزنس 200 کروڑ تک پہنچ گیا ہے ۔دوسری طرف پرابھاس کی فلم ‘سالار’ نے اوپننگ ڈے پر 178 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس کرکے انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا ہے ارر اس کا دو دن کا مجموعی بزنس 295 کروڑ تک جا پہنچا ہے۔واضح رہے کہ ‘سالار’ ڈائریکٹر پرشانت نیل نے اس سے قبل بھی شاہ رخ کی فلم ‘زیرو’ سے مقابلہ کیا تھا اور ان کی فلم ‘کے جی ایف’ نے متعدد ریکارڈ قائم کیے تھے۔
0 85 1 minute read