الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام ا نتخابات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
الیکشن کمیشن کے ہدایت نامے کے مطابق مقررہ ساز سے بڑے پوسٹرز’ پمفلٹ یا بینرز کی اجازت نہیں ہوگی
پوسٹرز کی لمبائی18 انچ اور چوڑائی23 انچ سے زیادہ نہ ہو’ ہینڈ بل’ پمفلٹ اور کتابچے9 انچ لمبے اور6 انچ چوڑے ہوسکتے ہیں۔
اس طرح بینر3 فٹ لمبا اور 9 فٹ سے زیادہ بڑا نہیں ہونا چاہیے جبکہ پورٹریٹ تصویر2 فٹ لمبی اور3 فٹ چوڑی ہوسکتی ہے۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ہر اشتہاری مواد پر پبلشر کا نام اور پتا لکھنا لازم ہے جبکہ قرآنی آیات سمیت مذہبی مواد کی طباعت غیرقانونی ہے۔
اسی طرح ہورڈنگز’ بل بورڈز’ وال چاکنگ اور پینا فلیکس پر مکمل پابندی ہوگی
0 102 1 minute read