
فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ اپنے آبائی حلقے فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔
سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کو ان کے آبائی حلقے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
این اے 100 کے تمام 377 پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ 131 ہزار 996 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے رانا ثنا اللہ خان نے 112 ہزار 403 ووٹ حاصل کیے۔