دلچسپ

امتحان میں پاک بھارت سرحد سے متعلق سوال پر طالب علم کا مضحکہ خیز جواب وائرل

کراچی: امتحان میں پاک بھارت سرحد سے متعلق سوال پر طالب علم کا مضحکہ خیز جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
بھارتی ریاست راجستھان کے صلع دھول پور کے ایک سکول میں پولیٹیکل سائنس کے پیپر میں پاک بھارت سرحد کا نام ا ور اس کی لمبائی کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔
سوال میں لکھا تھا کہ پاکستان اور بھا رت کے درمیان کون سی سیما(سرحد) ہے اور اس کی لمبائی کتنی ہے؟
طالب علم نے جوااب میں لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ”سیما” کا نام سیمار حیدر ہے جس کی لمبائی5 فٹ6 انچ ہے دونوں ممالک کے بیچ اس کو لیکر لڑائی ہے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس طالب علم کو اتنا انوویٹو جوااب دینے پر ایکسٹرا مارکس ملنے چاہیں
ایک صارف نے اس کو گودی میڈیا کے سائیڈ فیکٹس قرار دیا جبکہ ایک پاکستانی صارف نے کمنٹس میں لکھا کہ یہ سیما تم ہی رکھ لو ہمیں لڑائی نہیں کرنی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button