لاہور۔نامورگلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ موسیقی کے شعبے میں معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ،سوشل میڈیا کی وجہ سے آج ہر کوئی گلوکار بن گیاہے لیکن حقیقت میںیہ بہت مشکل فن ہے ۔ ایک انٹر ویومیں سائرہ نسیم نے کہا کہ پاکستان میں موسیقی کے شعبے میں نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے لیکن اس پر گرفت کے لئے اس کے رموزکو سمجھنا ہوتا ہے ۔ گلوکاری میں روزانہ کی بنیاد پر ریاضت بڑی اہمیت کی حامل ہے اوراسکے بغیر آوازمیںپختگی نہیں آسکتی ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ سوشل میڈیاکے دور میں ہر کوئی گلوکار بن گیا ہے لیکن حقیقت میںیہ بہت مشکل فن ہے اوراسے سیکھنے کے لئے سالوںکی محنت درکار ہے ۔
0 70 Less than a minute