معروف اداکارہ اشنا شاہ نے شکوہ کیا ہے کہ وہ جب بھی کینیڈین انداز میں انگریزی بولتی ہیں تو لوگ انہیں طعنے دیتے ہیں کہ وہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔ حال ہی میں دیئے انٹرویو کی ویڈیو میں اشنا شاہ نے بتایا کہ چوں کہ وہ کینیڈا میں پلی بڑھی ہیں اس لئے ان کی انگریزی بولنے میں وہاں کا انداز زیادہ ہوتا ہے
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا انداز اور لہجہ بہتر کیا ہے پہلے ان کے بولنے کے انداز میں کینیڈین اسٹائل زیادہ ہوتا تھا۔
ان کے مطابق انہوں نے پریانکا چوپڑا کو اتنا زیادہ بولتے ہوئے نہیں دیکھا اس لئے انہیں اس بات کا احساس نہیں کہ وہ طرح بولتی ہیں لیکن انہیں طعنے دیئے جاتے ہیں کہ وہ بھارتی اداکارہ بننے کی کوشش کررہی ہیں
اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین نے مشورہ دیا ہے کہ وہ انگریزی کی بجائے ہر وقت اردو میں بات کیا کریں
0 109 1 minute read