کھیل

بگ بیش لیگ میں انوکھا واقعہ’ حارث رؤف بغیر پیڈ کے بیٹنگ کیلئے گراؤنڈ میں آگئے

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے دوران میلبرن اسٹارز کے فاسٹ بولر حارث بغیر پیڈ کے ہی بیٹنگ کرنے گراؤنڈ میں آگئے
آسٹریلیا میں سڈنی تھنڈرز کے خلاف میلبرن اسٹارز نے6 کھلاڑیوں کے نقصان پر172 رنز بنا لئے تھے ‘ ایک ہی اوور میں میلبرن اسٹارز کی یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرنے کے باعث گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کے لئے آنے والے حارث رؤف کو بالکل بھی تیار ہونے کا موقع نہیں مکلا اور وہ ٹائم آوٹ ہونے سے بچنے کے لئے بغیر پیڈ پہنے گلووز اور ہیلمٹ ہاتھ میں لئے وکٹ پر پہنچ گئے۔
تاہم حارث رؤف خوش قسمت تھے کہ وہ جب بیٹنگ کے لئے تو پہلی اننگز کی آخری گیندتھی اور انہیں نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑا ہوناتھا جس کے باعث انہیں کسی گیند کا سامنا نہیں کرنا پڑا
حارث رؤف کی بغیر پیڈ پہنے بیٹنگ کے لئے گراؤنڈ میں آنے کی ویڈیو اور تصاویر میڈیا پر بھی بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہیں اور اس پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button