علاقائی

انتظامیہ نے شیر افضل مروت کو حویلیاں رجوعیہ میں جلسے سے روک دیا

حویلیاں(بیورورپورٹ)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایڈوکیٹ شیر افضل خان کی مروت کی حویلیاں رجوعیہ آمد کو انتظامیہ نے بزور بازو روک کر جلسے کے انتظامات کو اکھیڑ پھینکا موٹروے انٹرچینج ہری پور شاہ مقصود، حویلیاں پر بھاری پولیس فورس تعینات دھتوڑ بائی پاس رجوعیہ روڈ ، تکیہ شیخاں روڈ پہ پولیس ناکے لگا کر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل خان مروت کو کو جلسہ کرنے سے روک کر موٹر وے سے واپس کیا رجوعیہ دگہ میرا میں ہونے والے اس جلسہ کے سٹیج اور کرسیاں اکھاڑ پھینکیں رجوعیہ سے مجیب خان اور دیگر تحریک انصاف کر ورکروں کو گرفتار کرلیا گیا اس ردعمل پہ تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنان حویلیاں شہر کی سڑکوں پہ نکل آئے اور مریم کے پاپا چور کے نعروں سے شہر کی فضا گونج اٹھی اس موقع پر تحریک انصاف امیدواروں افتخار خان جدون علی اصغر خان سردار رجب عباسی نے کہا جمہوریت کے نام پہ کھیل کھیلا جارہا ہے ایک جماعت کو کرش کرنے دبانے کا سلسلہ شروع ہے جمہوریت کا گلہ گھونٹ کر دنیا کی آنکھوں میں الیکشن کے نام پر دھول جھونکی جارہی ہے قوم عمران خان کے ساتھ ہے جیل ہتھکڑی انقلاب کا راستہ نہیں روک سکتے، 8 فروری جبر اور غلامانہ سیاست سے آزادی کا دن ہوگا،ووٹ قوم کے ساتھ عمران خان کی امانت ہے جو 8 فروری کو دیں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 44 افتخار خان جدون، اصغرخان، سردار رجب علی عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست کو آزاد کرانا وقت کی ضرورت ہے عمران خان اور تحریک انصاف کا منشور قوم اور ملک کو غیر ملکی مداخلت سے آزاد کروا کر ایک مضبوط اور بااختیار قیادت فراہم کرنا ہے افتخار خان جدون نے کہاکہ 8 فروری قوم اپنے مستقبل کے تحفظ کیلئے عمران خان کے نامزد نظریاتی امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں اور روائتی اور مفاد پرست سیاست کا خاتمہ ہو سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button